گزشتہ برس اٹلی میں سیاسی پناہ کی ریکارڈ تعداد میں درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ میلان میں قائم مہاجرت سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے بتایا ہے کہ سن 2016ء میں سیاسی پناہ کی ایک لاکھ تیس ہزار درخواتیں دائر کی گئیں، جو سن 2015ء کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ تھیں۔
انیشی ایٹیو اینڈ اسٹیڈیز آن ملٹی ایتھنیسٹی نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں میں گیارہ ہزار چار سو نابالغ بھی شامل تھے۔ اس تنظیم کے مطابق درخواست گزاروں میں سب سے بڑی تعداد نائجیریا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی رہی، جو 27 ہزار تھی۔ یہ تعداد سن 2015 کے مقابلے میں 48 فیصد زائد تھی۔












