پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں ٹاک ٹاکر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ٹک ٹاک ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر اور اُن کے کچھ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ فیصل مسجد کے امام محسن اسحٰق کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔












