سعودیہ کی کابل ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت

0
449

سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز کیئے گئے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے کابل دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کابل ایئر پورٹ پر ہوئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سعودی عرب افغانستان میں ہونے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے جاری کیئے گئے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں جلد از جلد استحکام کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے 3 دھماکوں میں بچوں سمیت 90 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی بھی شامل ہیں، جبکہ 140 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

…………………….

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کی شام دو خودکش دھماکوں کے بعد بند کیے گئے کابل ایئرپورٹ کو مخصوص نوعیت کی فوجی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تاہم ایئرپورٹ پر لینڈنگ، ٹیک آف اور گراؤنڈ پر طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھی جا رہی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام کابل ایئرپورٹ کے باہر پے در پے دو خودکش دھماکوں میں بھاری جانی نقصان کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

تاہم واقعہ کے چند گھنٹے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے العین ایئرپورٹ سے اڑنے والی یو ایس ایئر فورس کی پرواز کابل اتری۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز آر سی ایچ 649 نے رات 9:30 بجے کابل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس کے بعد امریکی ایئر فورس کی پرواز نے ہی کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑنے بھری، جس کے بعد مختلف ممالک کی ایئرفورسز کی پروازوں نے کابل کے لیے اڑان بھرنا شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ کی آمد اور روانگی کی معلومات کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ گراؤنڈ پر موجود طیاروں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY