کوہاٹ میں پی ایچ ڈی خاتون کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا، مقتولہ حنا کے کزن نے اپنے بیان حلفی میں واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

کوہاٹ کے گاؤں استرزئی کی سب سے پڑھی لکھی خاتون حنا شاہنواز کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قابلیت پر سوالیہ چھوڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چچا زاد بھائی کی گرفتار کے لئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں، تاہم ملزم محبوب علی قانون کی گرفت میں تو نہیں آ سکا لیکن بیان حلفی تھانے استرزئی میں پہنچ گیا، جس میں قتل سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کزن محبوب حنا سے شادی کرنا چاہتا تھا اوراین جی او کی ملازمت چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ چھوٹی بہن، بھابھی اور ان کے بچے کی کفالت کی وجہ سے انکار کیا تو ملزم نے فائرنگ کرکے جان لے لی،تیس سالہ حنا شاہنواز نے پشتو مضمون میں پی ایچ ڈی کی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY