سابق ہائی کمشنر و صحافی واجد شمس الحسن انتقال کرگئے

0
522

صحافی اور برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کر گئے۔

واجد شمس الحسن طبیعت ناساز ہونے کے سبب رائل فری اسپتال میں چھ ہفتوں سے داخل تھے، وہ گزشتہ دو برس سے علیل تھے۔

واجد شمس الحسن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ واجد شمس الحسن 2008ء میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، واجد شمس الحسن 40 سال سے زائد عرصہ صحافت سے بھی وابستہ رہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سابق ہائی کمشنر، صحافی واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر مجھ سمیت پوری پارٹی دکھی ہے، واجد شمس الحسن کے انتقال سے پاکستان ایک مدبر محبِ وطن سے محروم ہوگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY