جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے اتوار کے روز جس میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا، وہ دو ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کر سکتا ہے۔

میزائل کی اس رینج پر بین الاقوامی برادری کو شدید تحفظات لاحق ہیں۔ پیر کے روز اس میزائل تجربے کے حوالے سے جاپان، جنوبی کوریا اور امریکی فوجی حکام نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے آپس میں بات چیت بھی کی تھی۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو مزید جوہری اور میزائل تجربات سے روکنے کے لیے اس پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گے۔ بعض ماہرین نے شمالی کوریا کے اتوار کے میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY