افغانستان میں خواتین ٹی وی اینکرز نے چہرہ ڈھانپنا شروع کردیا

0
778

طالبان انتظامیہ کی جانب سے پردے کو لازمی قرار دینے کے بعد افغانستان میں خواتین ٹی وی اینکرز نے چہرہ ڈھانپنا شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی افغان ٹی وی چینل کی خواتین اینکرز نے نقاب پہن کر خبریں سنائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی ٹی وی کی اینکر کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کے بعض اقدامات سے معاشرے میں خواتین کا کردار بہت محدود ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں طالبان نے ایک حکمنامے کے ذریعے تمام خواتین ٹی وی اینکرز کے لیے نقاب کو لازمی قرار دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY