وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی تردید سامنے آگئی ہے عمران خان نے یہ بات اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں بتا دی ہے

خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو برطرف کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج سینیئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے، بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عسکری ڈپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، نہ پہلےکبھی شکست تسلیم کی نہ اب کریں گے، آرمی چیف کو تبدیل کرنے کی کوئی بات ہوئی نہ ایسا سوچا ہے، میں اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہوں گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY