جی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ اپنی ایک ملاقات میں افریقہ میں غربت کے خاتمے کے لیے ایک متقفہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ کانفرنس سولہ فروری سے سابق جرمن دارالحکومت بون میں شروع ہو رہی ہے۔

دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے وزرائے خارجہ کے اس اجلاس کے میزبان ملک جرمنی کی کوشش ہے کہ افریقی ممالک کے حالات بہتر بنائے جائیں تاکہ وہاں سے مہاجرت اختیار کرنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی لائی جا سکے۔

اس کانفرنس میں عالمی رہنما شام میں جاری خانہ جنگی اور مشرقی یوکرائن کے تنازعے کے علاوہ دیگر عالمی مسائل پر بھی گفتگو کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY