فرانسیسی حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پھیلنے والی بیماری برڈ فلو سے اب تک قریب تینتیس لاکھ مرغیاں اور پرندے یا تو ہلاک ہو چکے ہیں یا انہیں تلف کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان پرندوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ ملک کے جنوب مغرب سے برڈ فلو کے وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات روزانہ بنیادوں پر موصول ہو رہی ہیں۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران یہ وائرس نہ صرف یورپ بلکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی پھیلا ہے لیکن یورپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک فرانس اور ہنگری ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY