آج کل بلڈ پریشر کا مرض بہت عام ہوچکا ہے. کیا بوڑھے اور کیا جوان ہر دوسرا شخص اس مرض میں مبتلا ہے. اور یہ مرض معدہ کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے. بلڈ پریشر ایک متنبہ کرنے والی علامت ہے خود کوئی مرض نہیں ہے معدہ بہتر ہوگا تو بلڈ پریشر بھی بہتر ہوجائے گا-
جو لوگ بلڈ پریشر کے لیے ایلو پیتھک دواؤں کا استعمال کرتے ہیں (جو ڈاکٹروں کے مطابق ساری زندگی کھانی ہے) تو وہ ان دواؤں کے استعمال سے مزید دوسرے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جیسے جوڑوں میں درد، معدہ میں درد، گردوں کی خرابی، پیشاب میں جلن، وغیرہ. لہٰذا قدرتی چیزوں سے اپنے معدہ کو درست کریں اور بلڈ پریشر سے نجات حاصل کریں-
اب میں آپ کو ایک مجرب نسخہ اور کچھ پرہیز بتاتا ہوں.. نسخہ یہ ہے-👇
(1) دیسی پودینہ.
(2) چھوٹی الائچی.
(3) اور سونف.
15 سے 20 گڈیاں دیسی پودینہ (فارمی پودینہ نہ ہو) لیکر اس کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح مٹی وغیرہ صاف کرلیں. پھر پودینے کی پتیاں توڑ لیں اور ڈنڈیاں پھینک دیں. اب ان پتیوں کو سائے میں سوکھالیں جب پتیاں سوکھ جائے تو اس سوکھی ہوئی پتیوں کا جتنا وزن بنے اس کے وزن کے برابر چھوٹی الائچی (چھلکا اور دانہ سمیت) اور سونف ان تینوں چیزوں کو کوٹ پیس لیں اور شیشے کے جار میں رکھ لیں-
طریقہ استعمال.👇
صبح کھانے کے بعد اور شام کھانے بعد یہ سفوف ایک چمچ چائے والا استعمال کریں. سفوف کو منہ میں کچھ دیر خوب چبائیں تاکہ منہ کا لعاب بھی شامل ہوجائے پھر ایک گھونٹ پانی کے ساتھ نگل لیں. ان شاءاللہ کچھ ہی دیر میں بلڈ پریشر نارمل ہوجائے گا. کچھ عرصہ مستقل استعمال کرنے سے معدہ کی اصلاح بھی ہوگی اور معدہ مضبوط بھی ہوجائے گا. اس سفوف کا الحمدللہ کوئی نقصان نہیں ہے-
معدہ کی بہتری کے لئے ان چیزوں سے پرہیز کریں-
برائے مہربانی ان چیزوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں. ریفائن اور سمندری نمک، سفید چینی، سفید آٹا، اور تمام کوکنگ آئل. ان چیزوں سے مکمل پرہیز کریں-
ان کی جگہ متبادل اور قدرتی چیزیں استعمال کریں. جیسے پاکستانی گلابی نمک (پنک سالٹ) یا پہاڑی نمک (لاہوری نمک). سفید چینی کی جگہ گڑ، یا دیسی شکر، سفید آٹا کی جگہ چکی کا آٹا اور جو کا آٹا ہموزن ملا کر استعمال کریں، کھانا پکانے کے لیے زیتون کا تیل، سرسوں کا تیل، کھوپرے کا تیل، یا پھر تل کا تیل استعمال کریں، گھی میں صرف دیسی گھی استعمال کریں، ان شاءاللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ ایک مضبوط اور صحت مند فرد نظر آئیں گے-












