امریکی شہر میامی میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ شو میںمختلف خصوصیات کی حامل لگژری کشتیاں فروخت کیلئے پیش کردی گئیں۔

میامی بوٹ شو2017نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی1300سے زائدکشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں ہیں ۔

رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی کشتیوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے جارہے ہیں۔کئی سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کیساتھ بتدریج بہتری آتی گئی۔

رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ16فروری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شوپانچ روز تک جاری رہنے کے بعد 20فروری کو اختتام پذیر ہوگا

SHARE

LEAVE A REPLY