برطانیہ: کورونا سے اموات دو لاکھ سے متجاوز، 27 لاکھ افراد اب بھی وبا میں مبتلا

0
622

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات دو لاکھ سے بھی بڑھ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کا 2 لاکھ کا ہندسہ جون میں عبور کر گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن میں تاخیر کے سبب اعداد و شمار اب جاری کیے گئے۔ جولائی کے آغاز میں برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات 2 لاکھ 247 ہوگئی تھیں۔

سرکاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں برطانیہ میں 27 لاکھ افراد کورونا میں مبتلا تھے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں اب بھی 3 لاکھ افراد نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY