امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کو مؤخر کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس بارے میں اعلان اگلے کچھ دنوں میں سامنے آئے گا۔ 1995ء میں امریکی کانگریس اسرائیل میں سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کی منظوری دے چکی ہے۔ اس کے بعد سے تمام صدور اس فیصلے پر عمل درآمد کو چھ ماہ کے لیے ملتوی کرتے رہے ہیں۔

اب ٹرمپ کو بھی تاخیر کے اپنے اس فیصلے کے بارے میں وضاحت پیش کرنا ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY