کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

0
1104

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں سات مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے دوران ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ ملزمان نے رینجرز کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سات مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم گروپ سے تھا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY