بغداد حکومت کے مطابق الرطبہ نامی شہر پر جہادیوں کے حملے میں کم از کم ایک درجن حکومتی سکیورٹی اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔ دیگر ایک درجن زخمی بتائے گئے ہیں۔
آخری اطلاعات تک عراقی فوج اور قبائلی لشکر داعش کے حملہ آوروں کا پوری قؤت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
مزید فوجی کمک روانہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے کرکوک پر حملے کے دو روز بعد اب مغربی عراق کے شہر کو نشانہ بنایا ہے۔
اس حملے کو الرطبہ پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا ایک مرتبہ پھر قبضہ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔ رواں برس مئی میں عراقی فوج نے اِس شہر کا قبضہ چھڑایا تھا۔













