حُسین شناسی کا سفر۔110۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
587

قسط 110

حضرت ابوعبداللہ الحسین علیہ السلام کا واسطہ
جو
تمام شہدا میں زیادہ بزرگ مرتبہ ہیں
ان کی قتل ہونے والی اولاد کا واسطہ
ان کی مظلوم ذریت کا واسطہ
علی بن حسین زین العابدین علیہ السلام کا واسطہ
محمد بن علی علیہ السلام کا واسطہ
جو
عبادت گذاروں کے قبلہ ہیں
جعغر بن محمد علیہ السلام کا واسطہ
جو
مجسمۂ صداقت ہیں
موسی بن جعفر علیہ السلام کا واسطہ
جو
دلائل حق کو ظاہر کرنے والے ہیں
علی بن موسی علیہ السلام کا واسطہ
جو
دین کے مددگار ہیں
محمد بن علی علیہ السلام کا واسطہ
جو
اہل حق کے پیشوا ہیں
علی بن محمد علیہ السلام کا واسطہ
جو
زاہدوں سے کہیں زیادہ زاہد ہیں
حسن بن علی علیہ السلام کا واسطہ
جو
آئمہ اطہار کے وارث ہیں
اور
اس فرد کا واسطہ
جو
تمام خلق پر حجت ہیں
محمد و آل محمد پر درود بھیج
جو
صادقین میں بہترین نیکیوں کے حامل
جن کا لقب آل طہ و آل یسین ہے
مجھے قیامت میں
امن پانے والوں میں سے
صاحبان اطمینان میں سے
کامیاب ہونے والوں میں سے
خوش وخرم اور بشارت جنت پانے والوں میں قرار دے

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY