افغانستان میں طالبان کے دو بڑے حملوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر اکہتر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز کے ایک پولیس ٹریننگ سینٹر پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چالیس سے زائد ہو چکی ہے۔ ہلاک شدگان میں اکیس پولیس اہلکار اور بیس شہری شامل ہیں۔ کابل حکومت نے اسے رواں برس کا سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
دوسرا حملہ غزنی میں کیا گیا، جس میں پچیس سکیورٹی اہلکار ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔












