پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا اور بھاری توپ خانہ بھی پاک افغان سرحدپربھجوادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کےلیے پاک افغان سرحد پرسیکورٹی بڑھادی ہے۔
جیو نیوز کے ڈائریکٹرنیوزرانا جواد نے بتایا کہ کافی عرصے سے پاکستان کا مطالبہ تھا کہ افغانستان سےاپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں روکنے کیلئے اقدامات کرے، دوسری طرف سے تعاون نہ ہونے پر پاکستان کو اپنی سرحدمحفوظ بنانے کیلئے یہ قدم اٹھانا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں پاکستان نے طالبان کی کارروائیوں کا خاتمہ کیا، تاہم افغانستان میں دہشت گردوں کو پناہ دی گئی۔
رانا جواد نے مزید بتایا کہ سرحد پر پاکستان کی ایک لاکھ سے زائد فوج موجود ہے













