سعودی وزارت خارجہ نے بحرین،کویت پر ایرانی حملوں کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔
سعودی عرب وزارت خارجہ نے بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ایران کے مسلسل حملوں کا مطلب مزیدکشیدگی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی حملے امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کویت اور بحرین کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔













