آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ بھارت ایجنڈے کے تحت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس منطقی انجام تک پہنچائیں گے.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےلائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے اورایل او سی کے سیکٹرزمٹی والا اورمناورسیکٹرمیں جوانوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف کو دورے کے دوران پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بفینگ دی گئی،آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کی۔












