امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے نتیجے میں جہاں بہت سے لوگوں کے اندر شدید غم و غصے کی لہر دوڑی وہاں نیویارک میں مقیم اسرائیلی ماڈل میرا تزرکی قسمت کا ستارہ بھی چمک گیا۔

امریکی اخبار’’میامی ہیرلیڈ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق میرا شکل و صورت اور لہجے میں امریکی خاتونِ اول ’میلانیا ٹرمپ‘ سے بڑی مشابہت رکھتی ہے، وہ ان دنوں نِجی تقریبات میں ’میلانیا‘ کے طور پر شرکت کرنے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر سے زیادہ لے رہی ہے۔

میامی بیچ 45 سالہ ماڈل میرا امریکی خاتون اول سے عمر میں ایک سال چھوٹی ہے، تاہم دونوں کا وزن ایک ہی ہے، شکل اور اور چہرے کے نقوش اس حد تک ملتے ہیں کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے عہدہِ صدارت سنبھالنے کے بعد سے میرا اب تک 8 مرتبہ میلانیا کے روپ میں نمودار ہو چکی ہے، اس دوران اس نے 24 ہزار ڈالر سے زیادہ کما لیے۔

اسرائیلی ماڈل میرا بنیادی طور پر تل ابیب کے نزدیک مقیم ایک بیلے ڈانسر تھی، امریکا ہجرت کر جانے کے بعد اس نے فیشن ماڈلنگ کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا، جہاں انتہائی مقابلے کی فضا میں اپنا مقام بنانا ہمیشہ سے دشوار رہا ہے۔

تقریبا 6 ماہ قبل اسرائیلی ماڈل کو ملانیا ٹرمپ کے ساتھ اپنی مشابہت کا احساس ہوا، اس کے بعد تو گویا میرا نے اپنی اس خوبی سے فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی،یہ تو میلانیا ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والی میرا تزور کا ذکرتھا ۔

ادھر نیویارک میں ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل و صورت اور لہجے سے انتہائی مشابہت رکھنے والا بھی ایک امریکی موجود ہے جس کا نام جان ڈی ڈومینیکو ہے۔

گزشتہ سال اگست میں 55 سالہ جون نے میرا کے ساتھ مل کر سڑک پر ایک وڈیو کی عکس بندی کرائی تھی، جس میں یہ دونوں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے روپ میں نمودار ہوئے،دونوں کے کاروباری امور کا ذمے دار ایک امریکی شہری لی میکڈونلڈ ہے۔

جون تقریبا 12 برس سے ٹرمپ کی مشابہت کو کام میں لا رہا ہے، تاہم ٹرمپ کے وہائٹ ہاس میں پہنچنے کے نتیجے میں ٹرمپ کا نام اب جون کے لیے ایک ’ ٹریڈ مارک‘ بن گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے افراد صرف امریکا میں ہی نہیں بلکہ دیگر براعظموں میں بھی موجود ہیں، ان ہی میں سے ایک محسن جابر العتابی بھی ہے، جو عراق کے صوبے واسط کے قصبے’الکوت‘ میں رہتا ہے،’ابو شدراک‘ کی عرفیت رکھنے والے عراقی شہری کے بارے میں اسرائیلی ٹی وی کے چینل 10 پر ایک مختصر رپورٹ بھی نشر ہو چکی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY