مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطین میں انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو اسیران کو جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل سے ’ایشل‘ اور ’عسقلان‘ جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے 50 سالہ اسیر جمال ابو اللیل کو جزیرہ نماالنقب جیل سے ’ایشل‘ جیل اور 47 اسیر راید مطیر کو عسقلان جیل منتقل کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسیر ابو اللیل اور مطیر مسلسل   8 روز سے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔

ادھر زیرحراست فلسطینی صحافی محمد القیق مسلسل 17 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY