رک اور اسرائیلی حکمرانوں کے درمیان ایک بار پھر لفظوں کی گولہ باری شروع ہوگئی، ترک صدر اردگان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کے سربراہ ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ انسانیت سوز جرائم اور قتل عام میں ملوث ہے۔
اردگان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم قابض اور ظالم ہیں اور ایک دہشت گرد ریاست کے سربراہ ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ترک حکومت پر کرد کمیونٹی کا قتل عام کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔












