برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ دہشت پسند گروپ داعش برطانیہ میں معصوم شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملے 40 برس قبل آئرش ری پبلکن آرمی کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کی طرز کی نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔

دہشت گردی کے تناظر میں نگہبانی کے نئے برطانوی ادارے کے سربراہ نے سنڈے ٹیلیگراف کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عسکریت پسند شہریوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ’یہ ایک ایسا بڑا اور مسلسل خطرہ ہے، جسے کسی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے‘۔

ان کا یہ انٹرویو اتوار 26 فروری کو شائع ہوا ہے۔ برطانوی سکیورٹی حکام یہ بات کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عراق اور شام میں شکست سے دوچار دہشت پسند گروپ داعش کے جنگجو برطانیہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY