فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا گیا۔
فرانسیسی صدر نے خط شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔












