ریڈ کارپٹ اور ھماری ٹانگ تحریر: میاں امجد فرانس

0
1744

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی فرانس کی طرف سے سرکاری دعوت پر پیرس پہنچ گئے۔
ایئر پورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
13 جولائی شام کو پیرس میں انڈین کمیونٹی کی طرف سے ایک بہت بڑے ھال میں تقریب کا اھتمام ۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کمیونٹی کے بااثر افراد سے خصوصی خطاب۔۔۔۔۔
14 جولائی صبح کو پیرس میں فرانس کے قومی تہوار “باستیل ڈے” “انقلاب فرانس” کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
انڈین آرمی کا دستہ خصوصی طور پر پریڈ میں شرکت کرے گا ۔
پاکستانی قوم حکمرانوں اور اشرافیہ کو پریشان ھونے کی قطعی طور پر کوئی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔۔
فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے میں پہلے نمبر پر ھیں۔۔۔۔
کوئی مذاق نہیں ھر سیاسی پارٹی نے اپنی اپنی دوکان کھول رکھی ھوئی ھے…..
دوسری طرف “بےوقوف انڈین” ھیں جن کی کوئی سیاسی پارٹی بیرون ملک ھے ھی نہیں ھے نا مزے کی بات ۔۔۔۔۔ جبکہ پاکستانی سیاسی جماعتیں اور فرقہ پرست مذھبی گروپ اپنا اپنا جھنڈا اٹھائے ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں بھرپور مصروف عمل ہیں۔۔۔۔
دوسری طرف پاکستان سے ایک اھم خبر یہ ھے کہ واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران ھمارے فوجی جوان کی ٹانگ بھارت کے فوجی سپاھی سے اونچی ھے ۔۔۔

SHARE

LEAVE A REPLY