دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے نائب سربراہ ابوخیر المَصری کی مبینہ ہلاکت کی خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔ امریکی حکومتی ذرائع کے مطابق ملکی تفتیش کار المَصری کی ہلاکت سے متعلق حقائق جاننے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

المَصری القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے داماد ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ اس دہشت گرد نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کے نائب بھی ہیں۔ وہ 1980ء کی دہائی کے دوران الظواہری کے مصری اسلامی جہادی گروپ کے رکن بنے تھے اور بعد میں القاعدہ میں شامل ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY