بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی صدر منصور ہادی کی حامی فوج نے بندرگاہی شہر حدیدہ جانے والی اہم سڑک پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دعوے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ سڑک حوثی ملیشیا کا اہم سپلائی رُوٹ بھی ہے اور قبضے کے بعد ایران نواز ملیشیا کو رسد میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔
گرشتہ ویک اینڈ پر امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد یمنی اور اتحادی افواج کے حملوں کا آغاز ہو گیا تھا۔ منصوری ہادی کی فوج کو سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کا عملی وعسکری تعاون حاصل ہے۔












