سوات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان سوات کا سابقہ کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر مارا گیا۔

7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پرپاک فوج اورسی ٹی ڈی نے فضاگٹ سوات میں آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کاکمانڈرنیک محمد عرف نیکوعرف عمر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشتگرد کمانڈر کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ملافضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY