پی ایس ایل فائنل۔عالمی اخبار بال ٹو بال۔کراچی 90سکور سب کھلاڑی آوٹ

0
141

 زندہ دلوں کے شہر لاہور میں کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ سج چکا ہے اور رنگا رنگ تقریبات ہوئی ہیں۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کے دیوانوں سے بھرا ہوا ہے،

لاہور میں پی ایس ایل فائنل شروع ہو گیا اور آغاز میں دونوں ٹیمیں گراونڈ کے وسط میں تھیں جب پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اس موقع پر لوگ نشستوں پر احترام میں اٹھ کر کھڑے ہوگئے۔ ٹاس کوئٹہ نے جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا

زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور میلان نے بیٹنگ کا اور کوئٹہ کی طرف سے  ذوالفقار بابر نے باولنگ کا آغاز کیا

زلمی کی پہلی وکٹ بیالیس پر گری جب میلان کو امرت نے بولڈ کیا۔ جسکے بعد سیموئیل کھیلنے آئے

کامران دسویں اوور میں چالیس پر آوٹ

 زلمی دس اوور میں دو وکٹ پر بیاسی سکور

بیاسی پر ہی تیسری وکٹ سیموئل کی

چھیاسی پر چار۔ خوش دل شاہ آوٹ

نئے بلے باز کریز پر اب حفیظ ہیں اور حسان نے اب تک دو وکٹ لیئے ہیں

Peshawar Zalmi 90/4 (13/20 ov)
 Peshawar Zalmi 101/4 (14/20 ov)
مزید چھ اوور باقی زلمی پشاور کے لیئے
Peshawar Zalmi 104/4 (15/20 ov)
Peshawar Zalmi 110/4 (16/20 ov)
 ایک سو بارہ پر پانچ آوٹ حفیظ آوٹ
ایک سو بارہ چھ۔ سمی آوٹ
Peshawar Zalmi 112/6 (17/20 ov)
Peshawar Zalmi 115/6 (18/20 ov)
Peshawar Zalmi 133/6 (19/20 ov)
Peshawar Zalmi 148/6 (20/20 ov)
وکٹ لینے والے۔ امرت تین،حسان دو اور نواز ایک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کی اننگز کا آغاز احمد شہزاد  اور  مورنے وان وک کر رہے ہیں اور پشاور زلمی کی طرف سے باولنگ کا آغاز حسن علی
نے کیا ہے
Quetta Gladiators

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Quetta Gladiators 1/0 (1.0/20 ov)
ایک سکور ایک وکٹ مورنے آوٹ۔ انعام الحق نئے بلے باز
دو اوور میں ایک وکٹ پر دو سکور
تین اوور ایک وکٹ پر پانچ سکور
چوتھے اوور میں دو وکٹ پانچ سکور
چار اوور دووکٹ تیرہ سکور
تیرہ پر تین آوٹ
پانچ اوور تین وکٹ بیس سکور
Quetta Gladiators 31/4 (6/20 ov)
آٹھویں اوور میں پانچ کھلاڑی آوٹ
Quetta Gladiators 55/5 (10/20 ov)
Quetta Gladiators 72/7 (12.5/20 ov)
Quetta Gladiators 80/7 (14/20 ov)
Quetta Gladiators 81/8 (14.4/20 ov)
Quetta Gladiators 83/8 (15/20 ov)
Quetta Gladiators 88/9 (16/20 ov)
Quetta Gladiators 90/10 (16.3/20 ov)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علی ظفر اور فاخر کے علاوہ دیگر فنکاروں نے نغموں سے ماحول کو گرمایا اور پیرا شوٹ سے اترنے والے فوجیوں نے پرچموں کی بہار سجائی ہے

پاکستان سپرلیگ ٹو کی اختتامی تقریب کا آغاز پیرا ٹروپرزکے اسٹیڈیم میں اترنے کے شاندار مظاہرے سے ہوا جبکہ پیرا ٹروپرز نے پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے ولی دونوں ٹیموں کے فلیگز تھامے ہوئے تھے، اختتامی تقریب میں شہدا کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے کھلاڑی بھی قذافی اسٹیڈیم میں پہنچ چکے ہیں جن میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں اسٹیڈیم میں لایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رات آٹھ بجتے ہی ساری نگاہیں پاکستان سپرلیگ کے فائنل پرجم جائیں گی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاورزلمی کی ٹیموں کے درمیان لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس فائنل کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ شائقین کرکٹ بڑے عرصے بعد اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

پی ایس ایل ٹو کے فائنل کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فائنل کیلئے سیکیورٹی کے 5 حصار ہوں گے۔پولیس کےساتھ ساتھ رینجرز کی ٹیمیں بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان کسی ناگہانی کی صورت میں اسٹینڈ بائی رہیں گے۔

سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت مانیٹرنگ کیلئے 500 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، سیکیورٹی پرسات ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کیلئے شٹل سروس بھی چلائی جائے گی۔ پارکنگ کیلئے 5 مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے والے وی آئی پی حضرات فیروز پور روڈ سے گزریں گے۔

گراؤنڈ میں جہاں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوگی وہیں موسیقی کا تڑکا بھی شائقین کو دلچسپ تفریح فراہم کرے گا۔ اختتامی تقریب میں علی عظمت، علی ظفر، پپو سائیں اور کئی نامور فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازے شام 5 بجکر 45 منٹ پر بند کر دیے جائیں گے۔ ٹکٹ رکھنے والے افراد شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔ چیئرمین پی ایس ایل نے بتایا کہ معذور افراد کے لیے 8 ہزار روپے والے پانچ سو جبکہ طالبات کے لیے ایک ہزار فری ٹکٹس ہیں جو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ ٹکٹ لاہور کے مقامی ہوٹل سے ملیں گے۔معذور افراد اپنا شناختی کارڈ جبکہ طالبات اپنا اسٹوڈنٹ آئی ڈی ہمراہ لائیں

SHARE

LEAVE A REPLY