سات مارچ 2016کو چارسدہ میں ایک کچہری میں خودکُش دھماکا ہوا

0
1332

سات مارچ 2016کو چارسدہ (خیبرپختونخوا) کی تحصیل شبقدر میں ایک کچہری میں خودکُش دھماکا ہوا، 20 جانیں تلف ہوئیں، 31 گھائل ہوئے۔ بم بار نے دروازے پر دو اہلکاروں کو گولی ماری، اس کے بعد سیشن عدالت کے باہر خود کو اڑالیا۔ بقول بی بی سی، تحریک طالبان سے جڑی جماعت الاحرار نے واقعے کی ذمے داری لی۔

٭ ’ہم بھی تھانے بنائیں گے‘

1989ء سے کراچی میں موجود سرحدی محافظ (رینجرز) نے 7 مارچ کو اپنے تھانے اورمقدمات درج کرنے کے اختیار مانگے اور پولیس کی کارکردگی کو ’ناقص‘ کہہ کر اسے غیرسیاسی کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت سندھ نے رینجرز کے اس مطالبے پر کہا ایسے تو ایک متوازی نظام بن جائے گا۔ دوسری طرف 10 مارچ کو عدالت عظمیٰ نے بھی رینجرز کے الگ تھانوں کی تجویز مسترد کردی۔
٭جس کی زباں اردو کی طرح!

نفاذِ اردو کے مسئلے کو اب ملک کا ’مسئلہ کشمیر‘ قرار دیا جانے لگا ہے، کہ جانے یہ کب حل ہوگا۔ 7 مارچ کو صدر مملکت ممنون حسین اسلامی کانفرنس میں گویا ہوئے تو اپنی قومی زبان یاد رکھی اور کسی بھی مسلم فورم پر اردو میں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی راہ نما بن گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY