حنیف اتمر نے اپنے ملک میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں کا آپس میں گٹھ جوڑہے
افغان مشیر برا ئے قومی سلامتی حنیف اتمزنے کہا ہے کہ افغانستان میں 40 سے 45 ہزار دہشتگرد موجود ہیں، جن کاآپس میں گٹھ جوڑہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے ایشین سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کے پاکستا نی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے 20 سے زیادہ گروہ موجود ہیں ۔انکا کہنا تھا افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے اور اس گٹھ جوڑ کو توڑنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر لڑنا ہو گا













