تھائی لینڈ:سکوں نے کچھوے کی زندگی مشکل میں ڈال دی

0
214

تھائی لینڈ میں قسمت کے سکے کھانے والے پیٹو کچھوا اپنی قسمت خراب کر بیٹھا۔لوگوں کی خواہشات والے پانچ کلو سکے کھاگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بینکاک کے ایک ماحولیاتی تحفظ کے مرکز میں ،ایک کچھوے کو اس انداز میں تیرتا پایا گیا کہ اس کا پچھلا بایاں حصہ پانی میں زیادہ ڈوبا ہوا تھا ۔

کچھوے کا سی ٹی اسکین کیا گیا تو اس کے پیٹ میں دھاتی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد اس کے پیٹ سے 900 سے زائد سکے نکالے جن کا وزن پانچ کلو گرام تھا ۔

یہ سکے لوگ اچھی قسمت کی دعا کرکے کچھوے کے تالاب میں پھینکا کرتے تھے،اور قسمت کے یہ سکے،کچھوا کھالیا کرتا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY