پاکستان ہاکی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 9 ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ٹاپ رینکنگ ٹیموں کے ساتھ کھیل کر ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا ۔

پاکستان ہاکی ٹیم 13 مارچ کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی۔ پہلے مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

خواجہ جنید کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ کی ٹاپ فائیو ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے اور اس دورے سے ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کا بھرپور موقع ملے گا

SHARE

LEAVE A REPLY