صنفی مساوات کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا دوسر خراب کارکردگی دکھانے والا ملک قرار، ورلڈ اکنامک فورم نے سال برائے 2018ء کی رپورٹ جاری کر دی۔
عالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 149 ممالک کی فہرست میں 148ویں درجے پر ہے، صرف یمن کا نمبر 149 واں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب، یمن اور پاکستان دنیا کے وہ 4 بدترین کارکردگی والے ممالک ہیں جہاں انتظامی عہدوں پر خواتین کی تعداد سب سے کم ہے۔ پاکستان میں صنفی مساوات کی شرح 55 فیصد ہے۔
خطے میں بنگلا دیش اور سری لنکا بھی پاکستان سے بہتر ہیں جہاں یہ تناسب 72 اور 68 فیصد ہے۔ خواتین کو تعلیم، صحت، اقتصادی مواقع اور سیاسی اختیارات دینے میں آئس لینڈ پہلے، ناروے دوسرے اور سویڈن تیسرے نمبر پر ہے۔













