پاکستانی بیٹسمین مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایچ کے آئی یونائیٹڈ نے ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ کا پہلا میچ جیت لیا، مصباح الحق نے 37 گیندوں پر 82 رنز بنائے ، انہوں نےاپنی اننگ کے دوران 6گیندوں پر6چھکے بھی لگائے۔

ہانگ کانگ جاتے ہی مصباح الحق نے نوجوانوں کا روپ دھار لیا،ہانگ کانگ ٹی ٹوٹئنی ٹورنامنٹ میں چھکوں، چوکوں کی برسات کردی۔

مصباح الحق کی ایچ کے آئی یونائٹیڈ نے ڈیرن سیمی کی ٹیم جے ڈی جیگوارز کے خلاف 216 رنز بنائے، تنویر ڈار نے 42 رنز اسکور کئے۔

جواب میں ڈیرن سیمی کی ٹیم 183 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جونیتھم فو نے 77 رنز بنائے

SHARE

LEAVE A REPLY