مارک زکربرگ نے فیس بک کے لیےتعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی

0
134

سوشل ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بارہ سال سے زائد عرصےکے بعد بعد اپنی مادرعلمی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نوازا جا رہا ہے۔ زکربرگ 2017 کے سیشن کے آغاز پر ہارورڈ میں خطاب کریں گے جس کیلئے انہوں ںے بل گیٹس کی مدد لی ہے۔

یہ بات شاید بہت کم لوگوں کے علم میں ہوگی کہ مارک زکربرگ نے فیس بک کے لیےتعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی مگر اب انہیں ہارورڈ کالج کی جانب سے اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

بتیس سالہ فیس بک کے بانی اب دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں، انہوں نے 2004 میں دوران تعلیم ہارورڈ کالج کو خیر باد کہہ دیا تھا کہ اپنی سائٹ کو مکمل توجہ دے سکیں۔ مارک زکر برگ اب اتنے عرصے بعد25 مئی کو نیو سیشن کے آغاز پر ہارورڈ میں خطاب کریں گے اور اس موقع پر انہیں اعزازی ڈگری دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق موجودہ عہد کی چند ایجادات ہی فیس بک کا مقابلہ کرسکتی ہیں، دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بدل دینے کے عزم کا مقابلہ کرپائیں۔
فیس بک کے بانی اپنے خطاب کے لیے دنیا کے ایک اور امیرترین شخص بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس کی مدد لے رہے ہیں جنہیں اس سے قبل اعزازی ڈگری سے نوازا جاچکا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY