گیا۔ نریندر مودی نے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی سائیکل پنکچر کردی ۔اترکھنڈ میں بھی بی جے پی آگے رہی جبکہ بھارتی پنجاب میں کانگریس کا پلڑا بھاری ہے ۔

بی جے پی نے اترپردیش کی ریاستی اسمبلی کی 403 میں سے 312 نشستیں حاصل کیں ۔ ریاست میں سینتیس سال بعد بی جے پی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ۔

سماج وادی پارٹی کو 47 اور بہوجن سماج پارٹی کو 9 نشستیں ملیں ۔ اترکھنڈ میں بھی بی جے پی آگے رہی ۔

ریاستی اسمبلی کی 70 میں سے 57 نشستیں بی جے پی نے جیتیں جبکہ کانگریس کو 11 نشستیں ملیں ۔

پنجاب میں کانگریس کا پلڑا بھاری رہا ۔ ریاستی اسمبلی کی 117 میں سے 75 نشستیں کانگریس کے حصے میں آئیں ، عام آدمی پارٹی نے 20 ، ایس اے ڈی نے 15 اور بی جے پی نے 2 نشستیں حاصل کیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY