سری لنکا نے بنگلادیش کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 328 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔
511 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 182 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، بنگلادیش کے مومن الحق 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سری لنکن باؤلر کاسون رجیتھا نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 280 اور دوسری اننگز میں 418 رنزبنائے تھے جبکہ بنگلا دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 188 اور دوسری میں 182رنز بنا سکی۔












