چلی کے وسطی علاقے میں جنگل میں لگی آگ کے باعث 6 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ،آگ پر 2 روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔

چلی کےجنگل میں لگی آگ کے بلند شعلوں سے آبادی کو بھی لاحق خطرہ بڑھ گیا، حفاظتی اقدامات کے تحت 6ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں،آتشزدگی سے جنگل کی سیکڑوں ایکڑ اراضی جلا کر راکھ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آ کر 400 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے،زمینی اور فضائی طریقوں سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY