متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق چین اور ابو ظہبی نے تیرہ معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے اور تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ جمعرات کو ابو ظہبی پہنچے تھے۔ یہ معاہدے توانائی، ای کامرس، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں چین کا سلک روڈ انیشی ایٹو بھی معاہدوں کا ایک حصہ ہے












