حجاب پہننےپرطالبات کیلئےاضافی پانچ نمبروں کی پالیسی بالکل غلط خبرہے،ترجمان پنجاب حکومت نے تردید کردی، کہا تعلیمی معیار ہر صورت میرٹ پر طے کیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد نے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے والی طالبات کیلئے پانچ نمبرز اضافی دینے کے بیان کی تردید کردی ہے ۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ حجاب کے حوالے سے تجویز صوبائی وزیر کی ذاتی ہو سکتی ہے، پنجاب حکومت کی پالیسی نہیں۔

جبکہ اس سے قبل صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی نے تعلیمی اداروں میں حجاب کے فروغ کیلئے حجاب کرنے والی طالبات کو امتحانات میں پانچ نمبر اضافی دینے کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY