مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بانی اسٹیو جابز کا پہلا نایاب کمپیوٹر دو ماہ بعدنیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
آٹھ قابل استعمال کمپیوٹرز میں سے ایک ایپل ون کمپیوٹر 2لاکھ 60ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔
جولائی 1976میں لانچ کیے جانے وا لے ایپل ون نامی صرف 150کمپیوٹرز تیار کیے گئے تھے جبکہ یہ ایپل کے مشترکہ بانی اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے تھے۔
ان کمپیوٹرز میں سے اب صرف دنیا بھر میں 8کمپیوٹرز باقی بچے ہیں جو قابل استعمال ہیں۔یہ کمپیوٹرز اس وقت صرف 420پاؤنڈز میں فروخت کیے گئے تھے تاہم اب یہ 2لاکھ 60ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس کمپیوٹر کی نیلامی 20مئی کو جرمنی میں کی جائے گی












