ترکی کے شہر استنبول میں بارش کے دوران مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 157 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طیارہ رن وے سے پھسل کر تین حصوں میں ٹوٹ گیا، طیارے میں 171 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔
زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں سے مسافر سمیت عملے کو نکال لیا گیا ہے جبکہ حادثے کے وقت طیارے میں آگ بھی لگ گئی تھی جسے بھجا دیا گیا۔












