عمران خان کہتے ہیں نااہل شخص کو ٹیکس دہندگان کے خرچے پر سرکاری پروٹوکول دینا شرمناک ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کرپشن چھپانے میں نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت کا نواز شریف کوپروٹوکول دینا جرم کو خوش نما بنانے کی کوشش ہے۔ نواز شریف کو پروٹوکول دے کر شریفوں کی کرپشن اور سنگین مالی جرائم کو خوش نما بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔وزیر اعظم کیسے نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول اور پنجاب ہاؤس میں رہائش کی منظوری دے سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY