لندن میں پاک افغان مذاکرات کے شرکا کو صحافیوں سے دور رکھا گیا

0
1042

لندن .سید کوثر کاظمی ۔ لندن میں ہونے والے پاک افغان مزاکرات ختم ہونے کے بعد پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور برطانیہ میں پاکستانی سفیر ابن عبّاس سیکورٹی کے حصار میں کیبنٹ آفس برطانیہ سے باہر نکلے اور پریس سے کسی قسم کی گفتگو نہ کر سکے کیونکہ سرتاج عزیز کے ساتھ برطانوی سیکورٹی نے صحافیوں کو فوٹیج بنانے سے روک دیا

مشیر خارجہ کو کیمرے کی آنکھ سے بچانے کے لیے برطانوی کیبنٹ آفس کے اہلکار دائرے کی شکل میں ساتھ ساتھ تھے

مزاکرات میں شامل برطانوی نمائندہ مارک لیل گرانٹ ساڑھے آٹھ بجے روانہ ھو گئے جب کے پاک افغان راہنما رات 11 بجے تک کیبنٹ آفس میں موجود رہے

لندن میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کا وہ ایریا جہاں میڈیا سارا دن سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے وہاں بھی صحافیوں کو فوٹیج بنانے سے روکا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY