وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا جو رویہ چل رہا ہے اس سے جانبداری کی بو آرہی ہے۔
دانیال عزیز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مصد ق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کا نام پاناما پیپرز میں نہیں ہے جبکہ ان سے تین نسلوں کا حساب لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب نوازشریف 22 سال کےتھے،ان سے اس وقت کا حساب مانگا جارہاہے، وزیراعظم نےکونسا کمیشن ،کک بیک یا اختیارات کا ناجائز استعمال کیا؟۔
وزیراعظم کے ترجمان کا کہناتھاکہ ایسےاقدامات کیےجائیں کہ کٹھ پتلیوں کاکھیل بند ہو۔
اس موقع پر دانیال عزیز نے پی ٹی آئی سربراہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نتھیا گلی سےنیچےآؤانسداد دہشت گردی عدالت انتظار کررہی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ سارےہیرپھیرکرکے،جھوٹ بول کےبھی ایک لاکھ ڈالرپورے نہیں ہورہے،عمران خان عدالتوں کا مذاق نہ اڑاو، عدالتوں کا سامنا کرو












