انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد98 تک پہنچ گئی، 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں عمارتوں کو نقصان پہنچا،20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئےتاہم متاثرہ جزیرے سے 2ہزار سے زائد سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیاہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ زلزلے سے جزیرے لومبوک کا 80 فیصد حصہ متاثر ہوا ،امدادی اہلکار زلزلے سے تباہ شدہ عمارتوں، اسکولوں اور مسجدوں کے ملبے سے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ ملبے تلے متعدد لوگ اب بھی دبے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی سیاح شامل نہیں ، متاثرہ علاقوں سے سیاحوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

یادرہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں گذشتہ روز 7.0 شدت کا زلزلہ آیا تھاتاہم لومبوک کے علاوہ بالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جہاں 2 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY