فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بایونامی اس آرٹسٹ نے انسانی چہرے کا پورٹریٹ بنانے کی ٹھانی لیکن پورٹریٹ بناتے بناتے اس آرٹسٹ کے دماغ میں اس چہرے کونقطوں کی مدد سے ازِ سر نو تخلیق کرنے کا خیال آگیا۔
بس پھر کیاتھا ڈیوڈنے دن رات ایک کردیا اور عام مائیکرو پین استعمال میں لاتے ہوئے300گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد2اعشاریہ5ملین یعنی پچیس لاکھ نقطوں کو ملاتے ہوئے ایک حیرت انگیز فن پارہ تیار کردکھایااور دیکھنے والوں کو حیران کردیا













